دنیا

قطر:طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان اور افغان رہنماؤں نے امن مذاکرات کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد طالبان اور افغان رہنماؤں کو ایک پیج پر لانا ہے۔ جس کے تحت خطے میں امن کا قیام ممکن بنایا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان دو روزہ مذاکراتی دور کا آغاز کل سے قطر میں ہورہا ہے۔طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان مذاکراتی دور 7 اور 8 جولائی تک جاری رہے گا۔ اس دوران افغان امن عمل سمیت امریکی معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔ذرائع کے مطابق افغان رہنماؤں میں بڑے سیاسی لیڈران بھی شامل ہیں۔

 

تاہم یہ مذاکرات حکومتی سطح پر نہیں ہورہے بلکہ افغانستان سے شرکا ذاتی حیثیت میں شریک ہوں گے۔مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے قطر اور جرمنی خصوصی طور پر اقدامات کررہے ہیں۔ جبکہ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد نے افغانوں کے درمیان 7 اور 8 جولائی کو قطر میں ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کرنے پر قطر اور جرمنی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

دریں اثنا امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان بات چیت کا سلسلہ بھی قطر میں ہی جاری ہے، کل ہونے والی ملاقات بھی اسی مذاکرات کی ایک کڑی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں کابل کا غیر اعلانیہ دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انھوں نے پہلی ستمبر تک امن ڈیل کی امید ظاہر کی تھی۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم غیرملکی فوج نکالنے کو تیار ہیں۔ امید ہے طالبان سے یکم ستمبر تک افغان امن سمجھوتا طے ہوجائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button