دلچسپ خبریںدنیا

شادی کی پیشکش کے لیے سرپرائز دینے کی کوشش لڑکے کو مہنگی پڑ گئی

انگلینڈ میں لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کرنے کے لیے فلیٹ میں موم بتیاں ، غبارے اور دیگر سجاوٹی اشیاء کا سہارا لیا لڑکی کو لینے آفس گیا واپس آنے پر سب کچھ خاکستر پایا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ میں جنوبی یارک شائر کے علاقے میں ایک لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کے لیے سرپرائز دینا چاہتا تھا اور اس کے لیے اس نے ایک کمرے کو لائٹیں، غباروں اور موم بتیوں سجایا اور اس کے بعد وہ اپنی گرل فرینڈ کو لینے اس کے آفس چلا گیا۔

جیسے ہی لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو گھر لے کر آیا تو اس کے فلیٹ میں موم بتی کی وجہ سے آگ سے بھڑک اٹھی۔

فائر فائٹرز نے اگرچہ اس آگ پر چند گھنٹوں میں قابو پا لیا مگر اس دوران فلیٹ مکمل طور پر جل گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button