دنیاصحت

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 17 ہزار تک جا پہنچی

عالمی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کی خاطر دنیا بھر میں تقریباً 2ارب60 کروڑ لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو چکے ہیں۔

ویب نیوز : کورونا کے ہاتھوں دنیا بھر میں 17 ہزار لوگ اپنی جانوں سے جاچکے، 4لاکھ افراد وائرس سے متاثر ، برطانیہ مکمل بند، بھارت میں 21 دن کا لاک ڈاؤن، امریکا 50 ہزار کیسز کے ساتھ کورونا سے متاثر دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا، جاپان اولمپکس ایک سال کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے بچنے کی خاطر دنیا بھر میں تقریباً 2ارب60 کروڑ لوگ اپنے گھروں تک محدود ہو چکے ہیں، اٹلی میں 6 ہزار77، چین میں 3 ہزار 270، اسپین میں 2 ہزار 670 اورایران میں ایک ہزار 934 اموات ہو چکی ہیں۔

سعودی عرب اور آئس لینڈ میں بھی کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت دیکھی گئی، آسٹریلیا میں فوج طلب کر لی گئی ہے ،جبکہ یہاں شادی کی تقریب میں 5 اور جنازوں میں 10 افراد شریک ہو سکیں گے۔

تھائی لینڈ میں ایمرجنسی اور مصر میں جزوی کرفیو لگا دیا گیا ہے، برطانیہ، بھارت ، سنگاپور اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، وائرس سے سب سےزیادہ متاثر ہونیوالا براعظم یورپ ہے جہاں 2لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے اور 10ہزار732 اموات ہوئی ہیں۔

یورپ کے مقابلے میں ایشیامیں 98 ہزار748 کیسز دیکھے گئے جبکہ 3ہزار570اموات ہوئیں، خوفناک خطرے کے پیش نظرٹوکیو اولمپکس ایک سال کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کے 2مزید مصدقہ کیسز رپورٹ کئے ہیں، افغانستان میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 42ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button