سوشل میڈیا

ٹِک ٹاک کا جنون ایک اور زندگی لے گیا، نوجوان لڑکی گولی چلنے سے ہلاک

اب تک ٹِک ٹاک بناتے ہوئے کئی لوگ زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں لیکن اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے یا اس کے تدارک کے لیے کوئی لائحہءِ عمل مرتب نہیں دیا جا سکا

پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے جواں عمر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پنجاب کے ضلعی صدر مقام ٹوبہ ٹیک سندھ کی تحصیل کمالیہ کے علاقے خورشید آباد میں بائیس سالہ نوجوان لڑکی ہاتھ میں پستول تھامے ویڈیو بنا رہی تھی کہ اسی دوران گولی چل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاک کیلئے بنائی جانے والی ویڈیو کے دوران گولی چلنے سے لڑکی جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے جو دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے خطرناک ویڈیو بنا کر اسے اپنی آئی ڈی سے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button