سیاسی

ڈسکہ سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے افتخار الحسن شاہ وفات پا گئے

مرحوم گزشتہ ایک ماہ سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، ظاہرے شاہ کے نام سے معروف ایم این اے مسلسل دوسری مرتبہ منتخب ہوئے تھے

سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ 78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر اسپتال میں دل کی تکلیف کے باعث زیر علاج تھے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ظاہرے شاہ کا بائی پاس بھی ہوا تھا، تاہم بائی پاس کے فوری بعد ہی انہیں فالج کا اٹیک بھی ہوگیا جس کے باعث انہیں اسپتال میں ہی رکھا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ظاہرے شاہ کی میت لاہور سے ان کے آبائی گاؤں آلو مہار پہنچائی گئی اور نماز جنازہ مغرب کے بعد ادا کی گئی۔
افتخارالحسن ظاہرے شاہ تین بار ممبر پنجاب اسمبلی اور تین بار ممبر نیشنل اسمبلی رہ چکے ہیں، ان کے انتقال پر سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ آصف، احسن اقبال، سعد رفیق اور دیگر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button