اہم خبرسیاسی

عثمان بزدار شراب لائسنس کیس میں نیب کے حضور پیش ، ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نیب کے خلاف بات نہ کرنے کے حوالے سے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے خاصے محتاط پیشی کے موقع پر پوائنٹ سکورنگ سے اجتناب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر صرف ایک گاڑی میں وزیراعلیٰ آفس سے روانہ ہوئے اور نیب پہنچے۔

نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعلی سے ایک گھنٹہ چالیس منٹ تک پوچھ گچھ کی اور شراب کے لائسنس کے اجراء سے متعلق سوالات کیے۔عثمان بزدار نے نیب کے سوالات کے جواب دیے اور ذاتی حیثیت میں اپنا موقف پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب شراب کے غیر قانونی لائسنس جاری کرنے پر نیب طلب

وزیراعلی پنجاب کے سابق پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی نیب لاہور میں پیش ہوگئے اور کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار پر نجی ہوٹل کو قوائد کے برعکس شراب کا لائسنس دینے کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button