اہم خبردنیا

عیدِ قربان ، گائو رکھشا کے نام پر ہندوستانی مسلمانوں کی زندگی اجیرن

عید کے روز ایک مسلمان نوجوان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ، حکومتی سرپرستی میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کو بڑھاوا دینے کا سلسلہ جاری ، دنیا خاموش تماشائی

ہندوستان میں ویسے تو سارا سال مسلمانوں کی زندگی عذاب بنی رہتی ہے لیکن خاص طور پر عیدِ قربان کے موقع پر مسلمان گھروں میں محصور ہونے پر مجبور کر دیے جاتے ہیں ۔گائو رکھشا کے نام پر مسلمانوں کے ساتھ انتہائی عبرت انگیز سلوک روا رکھا جاتا ہے جس کی جھلک گزشتہ روز ایک مسلمان نوجوان پر بہیمانہ تشدد کی صورت سامنے آئی ہے مسلمانوں کے ساتھ روا رکھے گئے اس غیر انسانی سلوک کی سرپرستی حکومتی سطح پر کی جا رہی ہے جبکہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کے اس رویے پر عالمی دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو اس کے دوہرے معیار کی علامت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button