جرائمحیرت انگیز

بار بار سگریٹ مانگنے سے تنگ پولیس اہلکار نے حوالاتی کو گولی مار دی

چوہنگ پولیس سٹیشن میں قید ملزم پولیس اہلکار سے بار بار سگریٹ طلب کر رہا تھا اہلکار نے بر انگیختہ ہو کر ملزم کو گولی مار دی

چوہنگ پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل نے حوالات میں بند ملزم پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان کو بجلی چوری کرنے کے کیس میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا تھا۔ ملزم ذیشان حوالات کی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل وارث سے بار بار سگریٹ مانگتا تھا جس پر طیش میں آکر وارث نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔

زخمی ذیشان کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور اہل کار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button