کھیل

سرفراز کی گرائونڈ میں جوتے اٹھائے تصویر وائرل ، سابق کرکٹرز کی تنقید

گرائونڈ میں پچ پر موجود کھلاڑیوں کو جوتے بھجوانے کے لیے چیمپیئنز ٹرافی کے کپتان کے ساتھ توہین آمیز سلوک پر دیکھنے والوں کی شدید تنقید

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں سرفراز احمد کو جوتے اٹھا کر لاتے دیکھنا اچھا نہیں لگا، جس شخص نے 4 سال تک قیادت کی اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی، اس کے ساتھ آپ ایسا سلوک نہیں کر سکتے،اگر انھوں نے خود ایسا کیا تو روک دیتے، وسیم اکرم نے کبھی میرے جوتے نہیں اٹھائے، اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ سرفراز احمد ایک کمزور شخصیت کے مالک ہیں، اسی لیے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ان پر حاوی رہے،انھوں نے پاکستان کی قیادت بھی اسی مزاج کے ساتھ کی ہوگی، میں یہ نہیں کہتا کہ جوتے اٹھانے میں کوئی خرابی ہے لیکن ایک سابق کپتان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

راشد لطیف نے بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر سمیت دیگر سینئر پلیئرز تو کٹ کے بجائے ٹریک سوٹ میں نظر آرہے ہیں، یہ ٹیم اسپرٹ نہیں ہے،دوسری طرف سرفراز کا کھیل کیلیے جذبہ اور ان کے اچھے انداز کا یہ ثبوت ہے کہ انھوں نے جوتے اٹھانے میں بھی کوئی عار محسوس نہیں کی، بہرحال ایسا ہونا نہیں چاہیے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button