شوبز

سب سے پہلے شاہ رخ خان کے عشق کی اسیر ہوئی ، ماہرہ خان

ایک انٹرویو میں پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ کا انکشاف ، یاد رہے کہ اداکارہ ایک فلم میں کنگ خان کے مقابل اداکاری کر کے انہیں اپنا گرویدہ کر چکی ہیں

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کا سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا۔

عالمی شہرت یافتہ اورلاتعداد ایوارڈزاپنے نام کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کے مداح دنیا بھرمیں موجود ہیں جوان کی اداکاری سے خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

اداکارہ سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کا دل سب سے پہلے دل کس پر اور کب آیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ سب سے پہلے دل بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان پرآیا تھا اوراس وقت وہ محض چھٹی جماعت میں تھیں۔
اداکارہ سے انٹرویوکے دوران مزید پوچھا گیا کہ انہوں نے پہلی بار میک اپ کب کیا تھا جس پرانہوں نے کہا کہ جب وہ وی جے بنیں تھیں۔

اداکارہ نے انٹرویوکے دوران یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلی نوکری ایک ڈیپارٹمینٹل اسٹورمیں ایک کیشیئرکی تھی جب کہ ان کی پہلی تنخواہ 6 ڈالرفی گھنٹہ تھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button