مقامی خبریں

فرقہ واریت کو ہوا دینے کی منظم سازش، وزیرِ اعظم کا سخت ایکشن کا عندیہ

عشرہءِ محرم الحرام میں غیر ذمہ دارانہ بیانات نے مذہبی ہم آہنگی کی فضا کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ذمہ داران کو نہیں بخشوں گا

 

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عاشورہ کو پر امن طریقے سے منانے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر امن و احترام ملحوظ خاطر رکھنے پر میں اپنی پوری قوم کا مشکور ہوں، تاہم بدقسمتی سے اس دوران ایسے فتنہ گر عناصر کی شر انگیزیاں میرے علم میں لائی گئیں جنہوں نے اس موقع پر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شرپسندوں کے اس گروہ سے اب میں نہایت سختی سے نمٹوں گا۔

دوسری جانب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے فرقہ ورانہ گفتگو نشر کرنے پر ایک نجی ٹی وی کا لائسنس بھی معطل کردیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button