پاکستانموسم

بارانِ رحمت انتظامیہ کی غفلت سے زحمت بن گئی، گھروں دفتروں میں پانی داخل

کراچی وینس کا نقشہ پیش کرنے لگا، لوگوں کی قیمتی املاک تباہ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں محض بیانات تک محدود

 

کراچی میں آج تک ایک ہی دن(24گھنٹوں کے دوران) 223ملی میٹربارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں صرف 12گھنٹوں کےاندرمذکورہ شدت کی بارش ریکارڈ ہوئی۔ اگست کے مہینے میں اب تک اس سے قبل 616ملی میٹربارشیں ریکارڈ نہیں ہوئی اور آج تک کراچی میں کسی بھی مون سون سیزن میں اتنی بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارشوں کا سبب بننے والے مون سون سلسلے کی شدت میں کچھ کمی ہوئی ہے،حالیہ موسمیاتی مشاہدے اورنقشوں کے مطابق ہواکے کم دباو کا رخ شمال مشرقی اوروسطی سندھ کی جانب ہوگیا،اسی تناظر میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان اب وقفے وقفے سے پیر کی صبح تک معتدل بارش میں تبدیل ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button