دلچسپ خبریںشوبز

اداکارہ میرا کو اپنی کی گئی پوسٹ کا انگریزی ترجمہ کرنے کا چیلینج درپیش

انسٹا گرام پر کی گئی ایک پوسٹ پر ایک صارف کی طرف سے غیر متوقع ردِ عمل کے طور پر اس پوسٹ کا انگریزی ترجمہ کرنے کا چیلینج مل گیا

اپنی گلابی انگریزی سے مشہور اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام پراداکارنعمان اعجاز کی ایک انسٹا پوسٹ شیئرکرائی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدارساتھ نہیں دیتا، میں پاگل ہوں۔

اداکارہ نے ان کی پوسٹ پرلکھا کہ وہ اداکارکی بات سے متفق ہیں اورپھرمیرا کونعمان اعجازکی پوسٹ اتنی اچھی لگی کہ انہوں نے یہ اپنے اکاؤنٹ پرشیئرکرائی، جس کے بعد ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔

صارف نے کہا وہ اداکارہ کومان جائیں گے اگروہ ان جملوں کا انگریزی ترجمہ کرکے دکھادیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button