اہم خبرسیاسی

سینٹ سےبل رد کیے جانے پر فیٹیف کے حوالےسے قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ اجلاس طلب

حکومت کو سینٹ سے اتنے سخت ردِ عمل کی توقع نہ تھی، اب موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر نئی حکمتِ عملی طے کی جائے گی

ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی کے پیش نظر حکومت نے ایک بارپھر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سینیٹ سے اینٹی منی لانڈرنگ اور اسلام آباد املاک بل مسترد کئے جانے کے بعد وزارت پارلیمانی امورنے سر جوڑ لیے، حکومت نے عاشورہ کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں دونوں مسترد شدہ  بلز کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک کی منظوری لی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button