اہم خبرجرائم

جِدت ، پتھر مار کر زخمی کر کے لوٹنے کی کراچی میں نئی روایت جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں نئی تکنیک سے لوٹنے کی متعدد وارداتوں کو انکشاف ، پولیس تاحال بے بسی کی تصویر

 

کراچی میں پستول اور چاقو کے بعد اب پتھروں سے ڈرا کر اور زخمی کرکے لوٹ مار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں گاڑیوں پر پتھر مار کر شہریوں کو زخمی کیا جاتا ہے جب کہ پتھروں سے گاڑیوں کے شیشے توڑنےکے بعد کار سوار کولوٹ لیا جاتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزمان نے ایسی درجنوں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button