اہم خبردنیا

امریکی آشیر باد پر افغان لویہ جرگہ نے چار سو طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا

امریکی وزیرِ خارجہ پومپیو نے لویہ جرگہ کو مشورہ دیا تھا کہ معمولی نوعیت کے الزامات کی وجہ سے قید بیشتر طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا جائے

افغانستان کے لویہ جرگے نے طالبان کے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لویہ جرگے نے جن طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ان پر سنگین نوعیت کے جرائم کے الزامات تھے۔

تین روزہ لویہ جرگے کے اختتام پر قیدیوں کی رہائی کی تجویز کردہ قرارداد منظور کی گئی۔

عطا طیب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خون خرابہ روکنے اور عوام کی بھلائی کے لیے جرگے نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ طالبان نے امن مذاکرات کے لیے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی افغان لویہ جرگے پر طالبان کے مخصوص قیدیوں کی رہائی کے لیے زور دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button