حیرت انگیز

’’کتا‘‘واقعی وفادار جانور نکلا: نالے میں پھینکی گئی نومولود بچی کو بچا لیا، ویڈیو وائرل ہو گئی

ہریانہ جنسی (سیکس) تناسب کے لحاظ کافی بدنام ہے، اب پولیس نے ایک پریشان کن واقعہ بتایا ہے کہ ایک خاتون رات کی تاریکی میں پلاسٹک میں لیپٹی ایک نومولود بچی کو کیتھل شہر کے نالے میں پھینک کر چلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں گلی کے آوارہ کتوں نے نالے کے گندے پانی میں پلاسٹک کی تھیلی میں بہتی نوزائیدہ بچی کو نکال لیا اور زور زور سے بھونکتے ہوئے علاقہ مکینوں کو متوجہ کیا۔ لوگوں نے بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی جان بچالی گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ پورا واقعہ فلم بند ہو گیا اور ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبح 4 بجے ایک خاتون پلاسٹک کی تھیلی میں کوئی چیز لاتی ہے اور اسے مکانوں سے منسلک نالے میں پھینک کر چلی جاتی ہے تھوڑی دیر بعد کتوں کو ایک گروہ آتا ہے جو نالے سے تھیلی کو نکال کربچی کو بچا لیتا ہے۔

کتوں نے لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے زور زور سے بھونکنا شروع کردیا جس سے محلے کے مکین باہر نکل آئے اور نومولود کو دیکھ کر پولیس کو فون کیا، بچی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ  میں رکھا گیا ہے اور اب بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس نے نامعلوم خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر کے خاتون کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ریاست ہریانہ میں لڑکیوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور لڑکیوں کی پیدائش کو برا سمجھا جاتا ہے۔

بچی کو نازک حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ میڈیکل آفسر نے بتایا کہ بچی کو داخل کر لیا گیا ہے جبکہ اس کا وزن 1100 گرام سے کم ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے نامعلوم عورت کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس نے بچی کو نالی میں پھینکا تھا۔

پولیس آفسر نے مزید کہا کہ  ہم عورت کی شناخت کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں جسے اس کیس کے تحت چارج کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button