جرائمحیرت انگیز

رخصتی میں تاخیر ، نوجوان نے منکوحہ کو اغوا کروا لیا

کاہنہ کے نوجوان کا کچھ عرصہ قبل مقامی بی ایس آنرز کی طالبہ سے نکاح ہوا لیکن رخصتی سے قبل ہی عمر کی منکوحہ نے خلع کا دعویٰ دائر کر دیا ، رنجش پر بیوی کو ہی اغوا کروا لیا

 

پولیس کے مطابق عمر نامی لڑکے کا چند ماہ پہلے نکاح ہوا، لیکن رخصتی نہ ہوئی اور رخصتی سے قبل ہی لڑکی نے عدالت میں خلع دائر کر دیا۔

عمر کے بھائی نے دو ساتھیوں کے ہمراہ بھابھی کو گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق مغویہ مقامی یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کی طالبہ ہے، واقعہ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button